10 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔
پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 244 سول ججز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سول جج مشتاق احمد کو بہاولنگر سے لاہور تعینات کردیا گیا، سول جج طاہر منظور بہاولنگر سے سوہاوا، محمد آصف بہاولنگر سے فیصل آباد تعینات کر دیئے گئے۔
سول جج حافظ راؤ جہانگیر علی کو بہاولنگر سے لاہور تعینات کردیا گیا، سول جج تہمینہ یاسمین شورکوٹ، ساجد محمود فورٹ عباس سے فیصل آباد تعینات کئے گئے، سول جج ہمایوں پرویز کا لاہور سے بورے والا تبادلہ کردیا گیا۔
سول جج وسیم عباس کو چشتیاں سے لاہور تعینات کردیا گیا، سول جج محمد جمشید کو حاصل پور سے لاہور تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
