09 Oct 2025
(لاہور نیوز) تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مالک مکان پر تشدد کرنے پر ملازمت سے برخاست پولیس کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
توقیر اور اسکے ساتھیوں کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے چند روز قبل شہری قیصر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔
سابق کانسٹیبل توقیر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک مکان پر تشدد کیا تھا، متاثرہ مکان مالک قیصر نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر مکان خالی کروایا، ملزم توقیر کے ساتھی بھی خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے۔
