اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی منڈی میں سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز، جیولرز شدید متاثر

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گیا جس سے جیولرز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔

آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اضافہ اور قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آ رہے ہیں، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے عام صارفین، خاص طور پر شادی بیاہ کیلئے زیورات خریدنے والے طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں سونا اب روایتی استعمال کی بجائے صرف سرمایہ کاری کے مقصد کے لئے خریدا جا رہا ہے، اس کے نتیجے میں زیورات کی تیاری تقریباً بند ہو چکی ہے، جیولرز بے روزگار ہو رہے ہیں، جبکہ جیولری سازی کے 50 فیصد سے زائد کارخانے بند ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے