اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کا کیس،آر پی اوفیصل آبادطلب

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(لاہور نیوز) فراڈ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد ذیشان اصغر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزم محمد ایوب سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کے دوران مختلف پہلوؤں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کو 16 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ واصف جاوید سپرا اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ فیصل آباد میں فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا، حالانکہ معاملہ فیصل آباد سے تعلق نہیں رکھتا۔وکیل کے مطابق مقدمہ محمد ایوب سمیت پانچ خواتین کے خلاف درج کیا گیا ہے، جب کہ جس جانشینی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے مقدمہ بنایا گیا ہے، وہ لاہور کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کا مقدمہ ابھی حتمی طور پر طے نہیں ہوا، لیکن اس کے باوجود فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے درخواست گزاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر وضاحت پیش کریں کہ لاہور میں زیرِ سماعت مقدمے کے باوجود فیصل آباد میں مقدمہ درج کرنے کی کیا قانونی حیثیت بنتی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے