اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آمنہ ملک اپنے بچوں کو کھونے کا دُکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ، ماڈل اور معروف میزبان آمنہ ملک اپنے بچوں کو کھونے کا دُکھ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔

 آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مائی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔ 

گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ ملک کے مطابق یہ ان کی زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحات تھے۔

آمنہ ملک نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی صرف ایک بیٹی تھی اور دوسری بیٹی تین بچوں کی موت کے بعد پیدا ہوئی۔ آمنہ نے بتایا کہ ان واقعات نے انہیں گہرے صدمے سے دوچار کیا، اور اس کے بعد جب بھی کوئی انہیں مزید بچوں کی صلاح دیتا، وہ جذباتی طور پر برداشت نہیں کر پاتیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے