09 Oct 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کا ایک اور مبینہ مقابلہ ہوا جس میں زیرحراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
حکام کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ملزم رمضان کو ریکوری کیلئے نشتر لے جایا گیا تھا لیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، حملے میں ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔
سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث تھا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم رمضان کئی سنگین جرائم میں ملوث تھا اور اس پر مختلف وارداتوں کا الزام تھا۔
