08 Oct 2025
(لاہور نیوز) سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی انتقال کر گئے۔
نذیر خان سواتی مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، وہ لاہور کے ڈپٹی میئر بھی رہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل صبح (جمعرات) کو ساڑھے 10بجے نہرو پارک اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی، نذیر خان سواتی کے انتقال کی خبر سن کر سوگوار ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
