08 Oct 2025
(لاہور نیوز) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائے او) لاہور نے نوجوانوں کی ممبرشپ کے لیے باقاعدہ رجسٹرڈ فارم متعارف کروا دیا ہے۔
تنظیم کے مطابق ممبرشپ فارم متعارف کروانے کا مقصد تنظیم میں شامل ہونے والے ہر فرد کی مکمل معلومات کو بطور ریکارڈ محفوظ کرنا ہے، ممبرشپ فارم پر وہ تمام کوائف درج کیے جائیں گے جو پی وائے او کا رکن بننے کے خواہش مند نوجوان فراہم کریں گے۔
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی ممبرسازی مہم رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔

