اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان اغوا کیس، آمنہ عروج کو رہا کرنے کا حکم

08 Oct 2025
08 Oct 2025

لاہور (محمد اشفاق) خلیل الرحمان کے اغوا کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار آمنہ عروج کی سات سال کی سزا کو معطل کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی، مجرمہ آمنہ عروج کی جانب سے سکندر ذوالقرنین ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس آمنہ عروج کو سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہذا عدالت آمنہ عروج کو سنائی جانے والی سزا کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کرے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کی گئی جبکہ مقدمہ کے مدعی نے بھی مخالفت میں دلائل دئیے تاہم عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد آمنہ عروج کی سات سال کی سزا کو معطل کر دیا۔

عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض مجرمہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے