08 Oct 2025
(لاہور نیوز) لوئر مال میں افسوسناک حادثہ، سلنڈر پھٹنے سے بچی سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گاڑی سے سلنڈر اتارتے ہوئے سلنڈر پھٹا، جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت ہو گئی اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور اور ایک بچی شامل ہیں، تاہم بچی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
