(لاہور نیوز) شہریوں کو گھروں تک ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل کا عمل جی پی او عملے کی مبینہ غفلت کے باعث شدید متاثر ہو گیا۔
لائسنس کے حصول کیلئے یو ایم ایس چارجز کی وصولی کے باوجود سینکڑوں لائسنس جی پی او میں پھنس گئے ہیں اور ان کی ترسیل گھروں تک ممکن نہیں ہو سکی۔
متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ طویل انتظار اور بار بار چکر لگانے کے باوجود اپنے لائسنس وصول نہیں کر پا رہے، جبکہ متعلقہ دفاتر سے بھی انہیں واضح جواب نہیں مل رہا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے مکمل شدہ لائسنس جی پی او کو بروقت بھجوا دیئے گئے ہیں، تاہم جی پی او کے عملے کی سستی اور غیر سنجیدگی کے باعث یہ لائسنس مقررہ وقت پر شہریوں تک نہیں پہنچائے جا رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے جب ہم نے فیس دی ہے اور ترسیلی چارجز بھی ادا کئے ہیں تو پھر لائسنس گھروں تک کیوں نہیں پہنچ رہے؟ ہمیں بار بار دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔
