اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار

08 Oct 2025
08 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے گرینڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت شہر بھر میں بلا امتیاز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

موضع ہربنس پورہ میں 1 کنال 8.5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت تقریباً 25.5 ملین روپے ہے، کارروائی کے دوران 4 غیر قانونی تعمیرات منہدم اور 3 املاک کو سیل کر دیا گیا۔

آصف ٹاؤن، مہرتاب پارک اور ڈیرا حسن میں 18.5 مرلہ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ شاہدرہ موڑ سے بیگم کوٹ تک ماڈل کارٹس کی ترتیب بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ بنے۔

ملتان روڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی ٹیموں  نے فٹ پاتھ پر قابض غیرقانونی ریڑھی بانوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی، جبکہ شاہدرہ موڑ پر ریڑھی بازار کا انتظام بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ اور پیرا  نے مشترکہ اقدامات کئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا  نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، غیر مجاز یا اضافی ریڑھیاں فوری ضبط کی جائیں اور واگزار کرائی گئی زمینوں پر دوبارہ قبضے سے بچاؤ کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے