07 Oct 2025
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں بجلی صارفین کو جعلی نوٹس بھجوانے والا گروہ متحرک ہو گیا۔
پوش علاقوں میں جعلی انسپکشن ٹیم کےنام سے صارفین کو نوٹس موصول ہو گئے، صارفین کو چیکنگ کےدوران میٹرخراب ہونےکی دھمکیاں ملنے لگیں۔
دھمکی کیساتھ صارفین کواضافی بل چارج کرنےکانوٹس بھی بھجوایا گیا، نوٹس پر موبائل نمبردرج کرکےصارفین کورابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی۔
رابطہ پر صارفین سےمختلف ایپس کی مددسےبھاری رقوم بھجوانےکامطالبہ بھی کیا جانے لگا۔
