07 Oct 2025
(لاہور نیوز) سال 2025 کا پہلا سپر مون آج رات دنیا بھر میں دکھائی دے گا۔
سپر مون کا مشاہدہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا، چاند اس وقت زمین سے 224599 میل کے فاصلے پر ہو گا، سپر مون عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن اور 6.6 فیصد بڑا نظر آئے گا،سپر مون مشرق میں سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد طلوع ہو گا۔
سپرمون مغرب میں طلوع آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا،سپر مون کے قریب سیارہ زحل بھی دیکھا جا سکے گا، ماہرین فلکیات کے مطابق یہ قدرتی منظرآج رات دلکش،نایاب نظارہ پیش کرے گا۔
