اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کے جنوری سے ستمبر کے دوران ملکی و غیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ایئرلائن کی پروازوں پر ہوئے۔

پی آئی اے کی پروازوں پر 9 ماہ کے دوران 90 کے لگ بھگ پرندے ٹکرائے، سب سے زیادہ برڈ ہٹ لاہور پر 16، اسلام آباد 15، ملتان 13 جبکہ کراچی میں 9 پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024 میں ستمبر میں پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات اپروچ اور لینڈنگ کے دوران پیش آئے، دیگر واقعات کلائمب، ڈیسنٹ، گراؤنڈ ٹیکسی، لینڈنگ رول، ٹیک آف اور ٹیک آف رول کے دورن رونما ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پرندوں کے تصادم کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کے 8 طیاروں کو جزوی اور شدید نوعیت کا نقصان پہنچا، پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ایئربس 320 کو سب سے زیادہ 68 کے لگ بھگ پرندے ہٹ ہوئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے