اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں، شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھ سکتے ہیں؟۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس کو دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کر کے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا ہے شعلے نکالنے اور گالیاں دینے، پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں، ان کے مسلسل اشتعال کے بعد تھوڑا سا جواب آتا ہے، جمہوریت کا لیکچر ہمیں مت دیں، آپ نے جمہوریت اپنے نازک کندھوں پر نہیں اٹھائی ہوئی، اگر آپ دن رات ہماری لیڈر شپ پر حملے کریں گے تو کیا ہم آپ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ہماری لیڈر شپ اور پارٹی کی اعلیٰ ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے، سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جس کو آپ ہر فورم پر سندھو دیس کہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے