شہرکی خبریں
ارفع کریم ٹاور سے پائن ایونیو رائیونڈ تک نئی ایکسپریس وے پراجیکٹ لانے کا فیصلہ
07 Oct 2025
07 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ارفع کریم ٹاور سے پائن ایونیو رائیونڈ تک نئی ایکسپریس وے پراجیکٹ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایل ڈی اے نے منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا، واسا سے منصوبے کا این او سی بھی مانگ لیا۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے ، منصوبہ ماحول دوست اور ٹریفک کیلئے ایک نیا مفید روٹ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں گاڑیوں کو کلمہ چوک جانے کی بجائے ارفع سے جنوبی لاہور کو نیا روٹ ملے گا ،منصوبے کا پہلا فیز ارفع سے مولانا شوکت علی روڈ تک ہو گا۔
ارفع کریم سے پائن ایونیو تک ٹوپوگرافک سروے کرایا جا چکا ہے، تھری لین ڈیول کیرج وے منصوبہ ایل او ایس کی طرح شاندار پراجیکٹ ہو گا، منصوبے کا پی سی ون تیار، چند روز میں منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی میں پیش کیا جائیگا۔
