اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نسیم وکی نے تھیٹر میں ڈانس کرنیوالی لڑکیوں کی اصل مجبوری بتا دی

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(ویب ڈیسک) تھیٹر اداکار و کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ زیادہ تر تھیٹر ڈراموں میں ڈانس کرنے والی لڑکیاں مجبوری کے تحت ڈانس کرتی ہیں جب کہ زیادہ تر ڈانسر لڑکے بھی مجبوری میں ناچ رہے ہوتے ہیں۔

نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تھیٹر و سٹیج ڈراموں کی رنگینیوں اور مسائل پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر ڈراموں میں ڈانس پر پابندی کے بعد انہیں 80 لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا، انہوں نے 7 ماہ میں اپنے پیسے گنوائے، وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسی چیز پر پابندی لگاتی ہے تو اس پابندی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل بھی بتایا کرے، حکومتی افسران صرف کسی کے کہنے پر پابندیاں نہ لگائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی سٹیج اداکارہ تھیں جب کہ تھیٹر ان کا جذبہ ہے لیکن وہ اپنے بچوں کو تھیٹر کی فیلڈ میں نہیں آنے دیں گے۔

نسیم وکی کے مطابق انہوں نے اہلیہ سے اس شرط پر شادی کی تھی کہ وہ شادی کے بعد تھیٹر چھوڑ کر مکمل طور پر گھریلو خاتون بنیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا لندن میں زیر تعلیم ہے جب کہ بڑی صاحبزادی حال ہی میں سائیکاٹرسٹ بنی ہیں جب کہ چھوٹی بیٹی ابھی زیر تعلیم ہے، وہ بہت چھوٹی ہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں بچوں کو تھیٹر میں آنے نہیں دیں گے، تھیٹر و سٹیج کا شعبہ اچھا نہیں ہے اور نہ ہی اسے اچھا کام سمجھا جاتا ہے۔

ان کے مطابق اگرچہ تھیٹر ان کا جذبہ ہے لیکن انہیں معلوم ہے کہ ان کے شعبے میں کتنے غلط کام ہوتے ہیں، وہ بچوں کو کبھی اس فیلڈ میں نہیں آنے دیں گے۔

نسیم وکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک کسی لڑکی کو تھیٹر میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا، وہ پہلے سے کام کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ کسی نئی لڑکی کو موقع دے کر اس کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تھیٹر میں لڑکیوں اور لڑکوں کے ڈانس پر تنقید کرتے ہیں، انہیں معلوم نہیں کہ وہ کس مجبوری کے تحت سٹیج پر ناچ رہے ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق اگر تھیٹر ایک ہفتے تک بند رہے تو سٹیج پر ناچنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کے گھروں میں فاقے پڑ جاتے ہیں، وہ مجبوری کے تحت ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کسی لڑکی کی والدہ کو کینسر ہوتا ہے، کسی کو اپنے بچوں کا پیٹ پالنا ہوتا ہے، کسی کے گھر کے تمام افراد بیمار ہوتے ہیں، ان کی بہت ساری کہانیاں ہیں، وہ سب مجبوری کے تحت ناچ رہے ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے