07 Oct 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز محسن نامی ملزم نے بہانے سے محافظ ٹاؤن میں واقع ایک عمارت کی چھت پر بلایا، جہاں اس کے تین ساتھیوں نے مل کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم شفیق نے نہ صرف لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنائی بلکہ دوران زیادتی اسے تھپڑ بھی مارا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درخواست دی جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دفعہ 375 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں محسن، شفیق، جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
