07 Oct 2025
(لاہور نیوز) شہر کے تمام تھیٹر ہالز کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
پنجاب آرٹس کونسل نے تمام تھیٹر ہالز میں نصب کیمروں تک براہِ راست رسائی حاصل کر لی ہے جس کے تحت اب تھیٹرز کی سرگرمیوں کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے گی۔
پکار کے افسران تھیٹر ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کریں گے تاکہ کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی پر بروقت کارروائی کی جا سکے، اس مقصد کیلئے شہر کے تمام تھیٹر ہالز نے اپنے کیمروں کے کوڈز اور پاس ورڈز پکار کو فراہم کر دیئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام تھیٹر کلچر میں بہتری، قانون کی پاسداری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
