اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(ویب ڈیسک )صوبے پنجاب میں سولر پاور سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا جس میں دیگر اہم عوامی فلاحی اقدامات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں سیلاب متاثرین کیلئے حتمی امدادی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ امدادی رقوم کے چیک 17 اکتوبر سے تقسیم کئے جائیں گے۔

پیکیج کے تحت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے، مکمل طور پر منہدم ہونے والے پکے گھروں کے لئے 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر متاثر گھروں کے لئے 3 لاکھ، مکمل تباہ شدہ کچے گھروں کے لئے 5 لاکھ جبکہ جزوی نقصان کی صورت میں 1.5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

متاثرہ افراد کو مویشیوں کے نقصان پر بھی معاوضہ دیا جائے گا، جس کے تحت بڑے جانور کے مرنے پر 5 لاکھ روپے اور چھوٹے جانور کے لئے 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

دوسری جانب اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لئے ایم بی بی ایس کی سالانہ فیس 10 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز  نے 20 ہزار ڈالرز فیس کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے تعلیم کو قابلِ استطاعت رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں دیگر صوبوں سے ایم بی بی ایس میں داخلے کے خواہش مند طلبہ کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے