اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف شاعر اور ادیب انیس ناگی کو دنیا سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) ادب کی دنیا کا بڑا نام، معروف شاعر اور ادیب انیس ناگی کو دنیا سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔

’زوال‘ اور ’دیوار کے پیچھے‘ ان کے اہم ناول شمار کئے جاتے ہیں، 10 ستمبر 1939ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے انیس ناگی کا خاندانی نام یعقوب علی تھا، انیس ناگی نے ناولوں کے علاوہ شعری اور تنقیدی مضامین کے مجموعے، شعری اور نثری تراجم یادگار چھوڑے۔

وہ ساٹھ کی دہائی میں ’نئی شاعری‘ کی تحریک کے نام سے سامنے آنے والے ان لوگوں میں شامل تھے جن کے لئے شاعری کا روایتی پیرایہ اور اظہار ناقابلِ قبول تھا، انہوں نے تجربات کئے اور اس تحریک میں ان کے ساتھ افتخارجالب، محمد سلیم الرحمان، عباس اطہر، زاہد ڈار و دیگر بھی شامل ہوگئے۔

ڈاکٹر انیس ناگی کو اپنے ہم عصروں میں اس لئے امتیاز حاصل ہے کہ وہ تخلیقی کام کے ساتھ ساتھ نظری اور فلسفیانہ اساس بھی فراہم کرتے رہے، انیس ناگی کا ایک اہم کام ان کے شعری تراجم ہیں۔

انیس ناگی لگی لپٹی رکھنے کے عادی نہ تھے، انہوں نے جو سچ جانا اور جیسا درست سمجھا اسے بیان کرنے میں کسی کی ناراضی اور تعلق کو نقصان پہنچنے کی پروا ہ نہ کی، ان کے بارے میں‌ مشہور تھا کہ تلخ گوئی ان کا شیوہ رہا۔

اردو ادب میں ڈاکٹر انیس ناگی فکشن نگار، نقّاد اور شاعر کی حیثیت سے پہچانے جاتے تھے، انہوں نے 2010ء میں آج ہی کے دن ہمیشہ کے لیے یہ دنیا چھوڑ دی تھی، انہیں لاہور میں اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے