06 Oct 2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں این اے 185 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔
دوسری جانب امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 9 اور 11 اکتوبر کو وصول کیا جائیں گےجب کہ امید واروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اکتوبر کو ہوگی۔
واضح رہے حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست زرتاج گل کی نااہل کے باعث خالی ہوئی تھی۔
