اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: سفاری زو میں مصنوعی طریقے سے شترمرغ کی کامیاب افزائش

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور سفاری زو میں پہلی بار جدید انکیوبیٹرز کے ذریعے شترمرغ کی مصنوعی افزائش کامیابی سے جاری ہے جہاں اب تک 11 صحت مند چوزے حاصل کیے جا چکے ہیں۔

سفاری پارک کے ایک مخصوص حصے میں ان انکیوبیٹرز کے ذریعے پیدا ہونے والے ننھے شترمرغ عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ ان کی افزائش اور بقا کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہوں۔

پنجاب میں شترمرغ لائیواسٹاک کیٹیگری میں شامل ہیں تاہم صوبے کے تمام چڑیا گھروں میں یہ پرندہ موجود ہے، پاکستان میں شترمرغ کے بچے ماضی میں جنوبی افریقا سمیت مختلف ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے جبکہ مقامی سطح پر چند نجی فارموں میں محدود پیمانے پر افزائش کا عمل جاری ہے، اس سے قبل کسی سرکاری ادارے میں شترمرغ کی بریڈنگ ہیچری موجود نہیں تھی۔

پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر ویٹرنری سروسز ڈاکٹر محمد رضوان خان کے مطابق قدرتی ماحول میں شترمرغ کی بریڈنگ نسبتاً غیر مؤثر ثابت ہوئی کیونکہ بڑی تعداد میں افزائش کے لیے مصنوعی انکیوبیشن زیادہ موزوں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاہور سفاری زو کا یہ منصوبہ تسلسل سے جاری رہا تو پاکستان نہ صرف شترمرغ کی منظم افزائش میں خودکفیل ہو سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں شترمرغ بریڈنگ کا ایک ماڈل مرکز بھی بن سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے