اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا: حنیف عباسی

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو مستحکم کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا،پنجاب میں الیکٹرک بسیں اور خوبصورت بس سٹاپ بن رہے ہیں،مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں پورے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا دیا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے دوران ہندوستان کی 22چوکیوں پر قبضہ کیا،پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کے 7جہاز مار گرائے تھے۔

حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی 7جنگی جہاز گرنے کی تصدیق ساری دنیا نے کی، پاکستان نے اپنی حدود میں رہ کر ہندوستان کے جہاز تباہ کیے۔مڈل ایسٹ سینڑل ایشا میں قیادت کون کررہا ہے؟ کیسی خارجہ پالیسی ہے کہ دنیا کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اُن کے ملک آئے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دنیا کی قیادت کر رہے ہیں،مادرِوطن کی مخالفت میں بولنے والے کسی شخص کو نہیں مانتے، اپنے شہداء پر فخر ہے، ان کے خون پر ہزاروں حکومتیں قربان۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کو نیست و نابود کیا، ہمیں ڈیفالٹر اور بھکاری کہنے والے دشمن ملک کا غرور خاک میں ملا دیا،پاکستان کو تیزی سے ترقی اور استحکام کیجانب لے کر جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کل ایک اعلیٰ سطح سعودی وفد پاکستان آرہا ہے، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان ہے،پنجاب میں کھیل کے میدان اور ہسپتال نہیں تھے،ہم نے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے