04 Oct 2025
(لاہور نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور نواز شریف کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی جہاں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیرِاعظم نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر بھی میاں نواز شریف کو جامع بریفنگ دی جس سے پارٹی قیادت کو ملکی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کل ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کی خصوصی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کیلئے روانہ ہوں گے، اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب ملائیشین وزیرِاعظم نے میاں محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی، لیکن نواز شریف نے اپنی مصروفیات کے باعث اس دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر دورہ کرنے کی بات کی ہے۔
