اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج کی اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو مقرر

04 Oct 2025
04 Oct 2025

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں سزا کیخلاف مجرمہ آمنہ عروج کی اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے، جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

انسداد دہشت گردی کورٹ سے سات سال کی سزا پانیوالی مجرمہ آمنہ عروج  نے اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس اور شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوشن اس مؤقف پر قائم ہے کہ عدالت میں پیش کئے گئے شواہد اور بیانات سے جرم مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے اور سزا برقرار رکھی جانی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے