اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کبریٰ خان نے شادی کی پہلی پیش کش مسترد کردی تھی: گوہر رشید

04 Oct 2025
04 Oct 2025

(ویب ڈیسک) اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان نے ان کی شادی کی پہلی پیش کش مسترد کر دی تھی ۔

گوہر رشید نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ شادی کے بعد وہ نا صرف تبدیل ہوئے ہیں بلکہ ان کی شخصیت میں 200 فیصد بہتری بھی آئی۔

ان کے مطابق اہلیہ کی وجہ سے ان کی شخصیت 200 فیصد بہتری ہوئی اور انہیں یقین ہے کہ شادی کے بعد کبریٰ خان کی زندگی میں بھی تبدیلیاں آئی ہوں گی۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں اور خصوصی طور پر لڑکوں کو شادی کی اہمیت اور لوازمات سکھانے چاہئیں، انہیں ازدواجی زندگی کی بھی تربیت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح والدین بچوں کو اپنی تعلیم، صحت اور دوسرے سماجی معاملات کی تربیت دیتے ہیں، اسی طرح وہ شادی سے متعلق بھی بیٹوں کو سمجھائیں، بتائیں کہ شادی ایک ذمہ داری ہے۔

اداکار کے مطابق والدین کو یہ بات نہیں سوچنی چاہیے کہ شادی پر بات کرنا معیوب ہے کیوں کہ شادی دنیا کا قدیم ترین عمل ہے، اس لیے اس پر بات کرنے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے۔

گوہر رشید نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اسی وقت ہی شادی کریں جب وہ تمام دنیاوی کام اور خواہشات مکمل کرلیں۔

ان کے مطابق دنیاوی خواہشات کو مکمل نہ کرنے سے پہلے شادی کرنے سے مسائل ہو سکتے ہیں، پھر کوئی کام نہیں کر پائیں گے تو کہا جائے گا کہ شادی کی وجہ سے وہ فلاں کام نہیں کر پا رہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر غلطی انسان میں خود میں ہوتی ہے لیکن وہ قصور وار اپنے شریک حیات کو ٹھہرا رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹھیک 40 سال کی عمر میں شادی کی اور ان کے خیال میں شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کسی بھی عمر میں شادی کی جا سکتی ہے۔

ان کے مطابق بعض انسان 30 سال کی عمر میں بھی بہت سمجھدار ہوجاتے ہیں لیکن وہ خود سمجھتے ہیں کہ وہ جتنے 40 سال کی عمر میں سمجھدار ہیں، اتنے 30 سال کی عمر میں نہیں تھے، اس لیے انہوں نے اسی عمر میں شادی کی۔

ایک سوال کے جواب میں گوہر رشید نے اعتراف کیا کہ انہیں ہی پہلے کبریٰ خان سے محبت ہوئی تھی اور انہوں نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی تھی لیکن اداکارہ نے پہلی بار ان کی آفر مسترد کردی تھی۔

ان کے مطابق کبریٰ خان کے انکار کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ اپنے مقصد میں لگے رہے، انہوں نے دوسری بار اداکارہ کو پیش کش کی تو وہ مان گئیں۔

گوہر رشید نے اعتراف کیا کہ پہلی بار پر کبریٰ خان کا انکار حق بنتا تھا، وہ خوبصورت ہیں، اس لیے ان کا انکار انہیں جچتا تھا۔

خیال رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2025 میں سعودی عرب میں مقدس مقامات پر نکاح کیا تھا اور انہوں نے سعودی عرب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے لیے ولیمے کا اہتمام بھی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے