اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا: وزیر اعظم

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(لاہور نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اقتصادی صورتحال اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ وزارتیں اور ادارے عالمی سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا عکاس ہے، پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا۔

خیال رہے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر متعلقہ وزرا نے بھی شرکت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے