اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمیر جسوال کی اہلیہ نے خاموشی توڑ دی!سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پرردعمل دے دیا

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار عمیر جسوال کی اہلیہ نبیہا نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر خاموشی توڑ دی۔

گلوکار عمیر جسوال کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے اکتوبر 2020 میں ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی اور پھر ثنا جاوید سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔اکتوبر 2024 میں عمیر جسوال نے بھی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کیا۔

حال ہی میں عمیر جسوال نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ نبیہا کی پہلی تصویر کے ساتھ  خوبصورت پیغام  شیئر  کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیپوسٹ  میں عمیر جسوال کی اہلیہ کو خوبصورت عبایا میں ملبوس دیکھا گیا۔پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے عمیر جسوال کی پہلی اور دوسری شادی کا موازنہ کیا جانے لگا حتیٰ کہ ان کی اہلیہ کے حجاب کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اس کے بعد حال ہی میں عمیر جسوال کی اہلیہ نبیہا نے اپنے فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کیلئے ایک وضاحت شیئر کی۔نبیہا کی پوسٹ میں درج تھا کہ’ میں آپ سب کو پہلی اور آخری مرتبہ ایک چیز واضح کرنا چاہتی ہوں،  پہلی یہ کہ ہم آپ کی دعاؤں پر آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں،  دوسری یہ کہ میرے شوہر کی صرف ایک بیوی ہے اور وہ میں ہوں لہٰذامیرا کسی سے بھی موازنہ کرنے سے گریز کریں’۔

نبیہا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’میں کیسا لباس پہنتی ہوں یا حجاب پہنتی ہوں یا نہیں  کسی کا بھی اس بات سے کوئی تعلق نہیں، میرے شوہر آپ سب کے ساتھ اپنی خوشیاں شیئر  رہے ہیں، اس پر کسی کو بھی رائے دینے کا حق نہیں،  اگر آپ دعا نہیں کر سکتے تو مہربانی کرکے اپنے آپ پر قابو رکھیں‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے