اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماضی میں اداکارہ ریما اور میرا کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی

03 Oct 2025
03 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلمساز، ہدایتکارہ سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں ریما اور میرا کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ بتا دی۔

سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام  میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات  کیے۔

اداکاراؤں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ’ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہو ا کرتی تھی  اور اس کی وجہ دونوں کی ہی  نمبر ون ہونے کی خواہش تھی۔

سنگیتا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں۔

دوسری جانب دھیمی اور نرم اداکارہ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ سنگیتا نے صائمہ کا نام لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداکاراؤں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی  ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس سی ہیں۔

سنگیتا نے مزید بتایا کہ صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے