02 Oct 2025
(لاہور نیوز) ڈیجیٹل فراڈیے ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں آ گئے۔
سندر کے علاقہ میں ڈولفن سکواڈ نے آن لائن فراڈ کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو آن لائن پیمنٹ کا فراڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا۔
ملزمان طریقہ واردات میں مختلف شاپس پر پیسے اکاؤنٹ میں شیئر کرنے کی خود ساختہ رسید دکھا کر رفو چکر ہو جاتے، ملزمان قبل ازیں بھی مختلف فارمیسیز، گراسری سٹورز پر آن لائن پیمنٹ کا فراڈ کر چکے ہیں۔
ملزمان جعلی آن لائن ٹرانزیکشن رسیدیں بنا کر شو کرتے تھے، ملزمان کا سندر کے علاقے میں بھی متعدد ڈیجیٹل وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، گرفتار ملزمان عامر اور زوہیب مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سندر، چوکی ہلوکی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
