اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے نسوار کی تیاری اور خرید و فروخت کو قانونی قرار دیدیا

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے نسوار کی خرید و فروخت پر پابندی ختم کر دی۔

عدالتی حکم  کے مطابق نسوار کی تیاری اور فروخت پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہو گی، عدالت عالیہ کے جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیس میں مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے۔

نسوار پر پابندی کے خلاف رٹ درخواست نمبر 4177/18 سات سال سے زیر التوا تھی، درخواست گزار ذیشان خان خٹک نے کونسل ذوالفقار علی سدھو کے ذریعے رٹ دائر کی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نسوار کو مضر صحت قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عدالت نے نوٹیفکیشن پر سات سال قبل حکم امتناعی جاری کیا تھا، دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی جس پر عدالت نے نسوار کی تیاری اور خرید و فروخت کو قانونی قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے