اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں الیکٹرک بسوں کا ایک اور فلیٹ چلانے کا منصوبہ، کل افتتاح

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

وزیراعلی پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، تین اکتوبر کو افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہو جائے گی۔

شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسرنو تشکیل دی جائے گی، پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا سفر نیا شروع ہو گا۔

الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بسوں میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لئے ریمپ کی سہولت دی گئی ہے۔

مخصوص نشستیں، خواتین کے لئے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لئے کیمرے بھی نصب کئے گئے، ان بسوں سے روزانہ تقریباً 43000 مسافر مستفید ہوں گے۔

کرایہ کی ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی کی جا سکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے