اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اوچ شریف میں زمینی راستے بحال نہ ہو سکے، موٹروے ایم 5 بند

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) اوچ شریف کے سیلابی علاقوں میں متاثرین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، موٹروے ایم 5 بیسویں روز بھی بند ہے۔

زمینی راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین پانی سے گزرنے لگے، متاثرین آمد و رفت کیلئے ڈرم کی کشتی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں، چک کہل کی 27 بستیاں اور 2350 ایکڑ رقبہ پر فصلیں مکمل طور پر سیلابی پانی سے متاثر ہیں۔

چک کہل میں تاحال سروے کا عمل شروع نہیں ہو سکا، مکانات منہدم ہونے سے متاثرین اپنے ہی گھروں میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، مویشیوں کا چارہ نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب متاثرین  نے نقصانات کا سروے شروع کرنے اور راستے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف جلالپور پیر والا میں سیلابی ریلے سے نقصان پہنچنے پر موٹروے ایم 5 بیسویں روز بھی بند ہے، سیلابی پانی موٹروے کے دونوں طرف موجود ہے تاہم انٹرچینج سے پانی اُتر گیا۔

سیلابی پانی کی سطح مزید کم ہو گئی ہے تاہم لودھراں روڈ، پرمٹ روڈ بحال نہ ہو سکے، متعدد نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کی صورتحال برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے