اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلابی صورتحال: لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاہور سے کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کے شیڈول میں شدید خلل آیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ کمی آئی ہے، لاہور سے کراچی جانے والی دو سے تین ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر منسوخ کی جا رہی ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، فیصل آباد اور شورکوٹ کے درمیان ریلوے روٹ 27 روز بعد بھی بند ہے، جس کے باعث ٹرینوں کو متبادل روٹس پر چلایا جا رہا ہے۔

حکام  نے بتایا کہ آج بھی دو ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جن میں کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں، دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک بزنس ایکسپریس کو بھی معمول سے ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے روانہ کیا جائے گا، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔

کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کے بارے میں حکام  نے کہا ہے کہ قراقرم لاہور سے متبادل روٹ براستہ ساہیوال کراچی جائے گی، جبکہ پاکستان ایکسپریس بھی لاہور سے ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہو گی، ملت ایکسپریس فیصل آباد سے متبادل روٹ براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی اور رحمان بابا ایکسپریس بھی براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔

کراچی سے آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے، پاکستان ایکسپریس ساہیوال-لاہور راولپنڈی جائے گی، ملت ایکسپریس ساہیوال-لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد سے ہو کر آئے گی، اور رحمان بابا ایکسپریس ساہیوال-لاہور پشاور کے راستے آئے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث ٹریک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہ اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ٹرینوں کی روانگی اور آمد میں مزید تاخیر سے بچا جا سکے اور مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹرین کی روانگی سے پہلے شیڈول کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے