اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

باغبانپورہ: بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں گھریلو تنازعات کی بنا پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس  نے انچارج انویسٹی گیشن پولیس تھانہ باغبانپورہ کی قیادت میں ملزم کی تلاش شروع کی، پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی کے باعث شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں سر میں گولی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا، واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا مگر پولیس کی مسلسل کارروائی اور تفتیش کے نتیجے میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے اس کیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملزم کا مضبوط چالان مرتب کر کے اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ اس طرح کے جرائم کو روکنے میں مدد ملے، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا اور عوام کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار  نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تفتیش اور تحقیقات میں پوری محنت کی ہے اور مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے