اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صارف عدالت، دلہن کیلئے تیار کروائی ساڑی خراب دینے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر

02 Oct 2025
02 Oct 2025

(لاہور نیوز) شہر کے معروف علاقے اچھرہ بازار کی ایک ڈریس شاپ کے مالک کے خلاف صارف عدالت میں 20 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

دلہن کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی کیلئے تیار کروائی گئی ساڑی خراب حالت میں دی گئی، جس کے باعث شادی کے فنکشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارف عدالت میں دائر کئے گئے دعویٰ میں دلہن کے والد  نے کہا کہ انہوں  نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے ڈریس شاپ کو ساڑی کا آرڈر دیا تھا، تاہم جب ساڑی تیار ہو کر آئی تو وہ خراب حالت میں تھی، دکان دار سے رابطہ کرنے پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور اس اہم موقع پر ساڑی کی خرابی کی وجہ سے شادی کے فنکشن میں پریشانی ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل  نے عدالت سے استدعا کی کہ دکان دار کے خلاف ہرجانے کی کارروائی کی جائے کیونکہ اس کی غفلت کی وجہ سے شادی کے فنکشن میں شدید دشواری کا سامنا کیا گیا۔

عدالت نے ابتدائی بحث کیلئے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی جس میں دکان دار کو اپنی پوزیشن پیش کرنے کا موقع ملے گا، صارف عدالت کے جج  نے اس اہم معاملے کی سماعت کی تاریخ طے کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو مزید تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے