اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف کے صدر اور سابق نیشنل فٹبالر کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(ویب ڈیسک) صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی نے کہا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے منظوری دے دی ہے۔

فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے گورنر کو بتایا کہ بونیر، باجوڑ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لیے فیفا سے منظوری مل چکی ہے جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی اور نو اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے