اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سندھ باکسنگ ٹیم نے جسٹا کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(لاہورنیوز) سندھ کی باکسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسٹا کک باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

راولاکوٹ میں کھیلے جانے والے فائنل کے مہمان خصوصی سلطان ساقی اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر یاسر عرفات عباسی تھے، خان تنویر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج راولاکوٹ پونچھ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں کشمیر اور سندھ کے 38 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سندھ نے 18 گولڈ اور ایک سلور میڈل جبکہ علیشاء شاہد حمید نے 44 کلو گرام میں گولڈ میڈل اور ٹائٹل اپنے نام کیا اور آزاد کشمیر سے گلاب شاہ اکیڈمی کی ممبر ارفع آصف نے گولڈ میڈل اور دیگر کھلاڑیوں نے سلور میڈلز جیتے۔

چیمپئن شپ کی سرپرستی جسٹا کک باکسنگ چیمپئن آزاد کشمیر کے صدر راجہ خلیق امتیاز نے کی، کشمیر کی طرف سے ریفری کے فرائض صدام حسین اور شوکت کشمیری نے سرانجام دیئے، کشمیر کے ہیڈ کوچ اسامہ خان جبکہ سندھ ٹیم کے ہیڈ کوچ ناصر خان تھے۔

شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور سیلور میڈلز، سرٹیفکیٹ اور جتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈلز اور چیمپئن کپ دیا گیا۔ایونٹ میں گلاب شاہ اکیڈمی پونچھ کے صدر شوکت کشمیری اور باغ سے ایس ایچ مارشل آرٹس اکیڈمی کے صدر شفیق ہاشمی اور انکے علاوہ وسیم صیاد ذیشان کشمیری و دیگر نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے