اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صائمہ قریشی نے بیٹیوں کی شادیاں توڑنے کا ذمہ دار ماؤں کو قرار دیدیا

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے بیٹیوں کی شادیاں توڑنے کا ذمہ دار ماؤں کو قرار دے دیا۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا اور ساتھ ہی ماضی میں دیئے گئے متنازع بیانات پر بھی وضاحت پیش کی۔انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب لڑکیوں کی شادی ہو جائے تو والدین کو ان کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ بیٹیوں کو سمجھائیں کہ ہم نے بھی اپنی زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، تمہیں بھی دیکھنی ہوں گی، انہیں شہ نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ساس یا شوہر اونچی آواز میں کچھ کہہ دے یا کسی بات پر تنقید کردے تو ایسی صورت میں لڑکیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے انہیں ان کی جنگ خود لڑنے دینا چاہیے۔

صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ اگر شوہر بیوی کا خرچہ اٹھا رہا ہے، پیار محبت سے رکھتا ہے تو چھوٹی موٹی چیزیں برداشت کرنی چاہئیں لیکن اگر شوہر ظلم کر رہا ہے، گالم گلوچ یا مار پیٹ کر رہا ہے تو ایسی صورت میں برداشت نہیں کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے