اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹر صائم ایوب نمبر ون ٹی 20 آل راؤنڈر بن گئے

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔

صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے، انہوں  نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ہاردیک پانڈیا ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز  4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آ گئے۔

باؤلرز کی رینکنگ

ٹی 20 باؤلرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے بعد 12 ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بھارت کے جسپریت بمرا 12 درجے بہتری کے بعد 29 ویں نمبر پر آ گئے اور پاکستان کے حارث رؤف 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ

ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے