اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز)رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پررشوت لینےوالےاہلکارنوکری سےفارغ کردیئےگئے،کانسٹیبل طاہر،قیصر،یاسین اورخادم علی کونوکری سےبرخاست کیاگیا،انکوائری رپورٹ میں رشوت لینےکاالزام ثابت ہونےپرسزاسنائی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق چندروزقبل اہلکاروں پرڈاکٹرسےرشوت وصولی کاالزام سامنےآیاتھا،ڈی آئی جی آپریشنزنےواقعہ کانوٹس لیتےہوئےانکوائری کاحکم دیا،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ڈولفن ٹیم کی انکوائری رپورٹ میں اہلکارقصوروارپائےگئےواقعہ17ستمبرکوحاجی کیمپ کےپاس پیش آیا۔

ڈاکٹرخریداری کےبعدآن لائن بائیک رائیڈرکاانتظارکررہاتھا،ڈولفن اہلکاروں نےشناختی کارڈطلب کیا اور تلاشی لی، ریکارڈچیک کرنےکےبہانےڈاکٹرکوقریبی خالی پلاٹ میں لےگئے، طمع نفسانی کی خاطرڈاکٹرکاجھوٹابیان ریکارڈکیا،ویڈیوبنائی،ویڈیوبیان کوڈھال بناکرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،

اہلکاروں نےڈاکٹرسے50ہزارروپےرشوت کامطالبہ کیا،ڈاکٹرکےبینک اکاؤنٹ میں4ہزارتھے، 25ہزاردوستوں سےمنگوائے اور ڈاکٹر نے29 ہزار روپےاےٹی ایم سےنکلواکرڈولفن اہلکاروں کودیئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا اختیارات سےتجاوزپراہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی گئی،بدنامی کاباعث بننےوالی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، محکمےکوبدنام کرنیوالےاہلکاروں کےلیےکوئی نرمی نہیں،محکمانہ احتساب کےتحت18ماہ میں4سوسےزائدسزائیں سنائی گئیں،قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی فورس میں کوئی جگہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے