اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راجیو شکلا نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) راجیو شکلا نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔

صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بھارت کی جانب سے ٹاس اور میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے رویے کی مذمت کی گئی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے رویے کی بھی مذمت کی۔

اجلاس کے دوران راجیو شکلا نے ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر سے ٹرافی مانگ لی جس میں محسن نقوی نے کہا کہ ٹرافی آپکے کپتان اور آپ میرے دفتر آکر لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود اپنی ضد پر اڑی رہی اور اسی ہٹ دھرمی کے سبب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے بھی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا، تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کرسکی۔

بعد ازاں بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ ٹیم ٹرافی نہیں لے گی، جس کے بعد اصل ٹرافی اسٹیڈیم سے واپس بھجوا دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے