جرم وانصاف
رواں سال پنجاب پولیس میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسر و ملازمین کو ترقیاں دیدی گئیں
30 Sep 2025
30 Sep 2025
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں رواں سال بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئیں، ایس پی سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر 4922 افسروں و اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق پرموشن بورڈ اجلاسوں میں 39ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پرترقی ملی، اجلاسوں میں 190انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔
رواں سال 683سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں، 75ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔637 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقیاں دی گئیں۔
اسی طرح 833ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر جبکہ 2465 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، واضح رہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ابتک 30 ہزار سے زائد ترقیاں دے چکے ہیں۔
