اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد پر اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن  نے بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 2021 میں ختم ہوچکی تھی، لوکل گورنمنٹ قوانین میں پانچ بار ترامیم کی جاچکی ہیں، الیکشن کمیشن تین بار حلقہ بندیاں کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل گروپس کی دو بار رجسٹریشن ہوچکی ہے، چھٹی بار قانون سازی پر کام جاری ہے، پنجاب حکومت سے کئی بار خط و کتابت اور میٹنگز ہو چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں قانون سازی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا، ترجمان نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو مقرر کر دی گئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے