اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی بحفاظت بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) پولیس نے میو ہسپتال سے اغواء ہونے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید  نے دو دن کی معصوم بچی کے اغواء کا فوری نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی  نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کے بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے  لے گئی تھی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ  نے لوگوں کو دکھانے کیلئے بچی کو اغواء کیا، ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات سے ہوئی۔

ایس پی فرحت عباس  نے کہا کہ بچی کی بازیابی پر والدین  نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی محمد نوید  نے کہا کہ آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے اور ملزمہ کو مضبوط چالان کے بعد قانونی کارروائی کے تحت سزا دی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ معصوم بچوں کے اغواء کے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے