اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کے این او سی معطل، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کر دیئے، متاثرین میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لئے جاری کئے گئے این او سی معطل کر دیئے ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، قومی کرکٹرز  کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔

پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کئے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف و دیگر براہ راست متاثر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے