اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نارنگ منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) مریدکے نارووال روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 7 ڈاکو تین موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں  نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے 5 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو چند روز قبل اسی مقام پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک خاتون کو قتل اور اس کے شوہر کو زخمی کر چکے تھے۔

ترجمان پولیس  نے بتایا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے