اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علیزے شاہ پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر ناقدین پر برس پڑیں

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کریں۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو سرجریز کے طعنے دینا افسوسناک ہے، اور عام طور پر وہی لوگ دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں جو خود اپنی ذات سے غیر مطمئن ہوتے ہیں، اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی وہ قدرتی خوبصورت ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر "گیٹ ریڈی ود می" ویڈیو شیئر کی تھی جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کچھ صارفین نے اُنہیں مبینہ سرجریز کی وجہ سے کورین جیسا دکھنے پر طنز کا نشانہ بنایا، جبکہ مداحوں نے اُن کی تعریف بھی کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے